ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جٹ ائرویس پر لیٹر بم کا معاملہ؛ ایئر ہوسٹس سے یکطرفہ پیارکا شبہ؛؛ این اے آئی کے ذریعے جانچ شروع

جٹ ائرویس پر لیٹر بم کا معاملہ؛ ایئر ہوسٹس سے یکطرفہ پیارکا شبہ؛؛ این اے آئی کے ذریعے جانچ شروع

Tue, 31 Oct 2017 17:58:48    S.O. News Service

احمدآباد31/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )کی ٹیم جیٹ ایئرویز کی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی جھوٹی دھمکی کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں آج منگل کو یہاں احمد آباد پہنچ گئی ہے۔ ممبئی سے دہلی کے لئے پائلٹ عملے کے نو اراکین سمیت 125افراد کے ساتھ صبح 0255پر پرواز بھرنے والے طیارے فلائٹ نمبر9ڈبلیو339کے بیت الخلا میں دھمکی بھرا خط ملنے کے بعد اسے 0348پر یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا تھا۔

اسے سات گھنٹے تک مکمل جانچ کے بعد واپس روانہ کیا گیا۔ اس دوران ممبئی کے رہنے والے گجراتی کاروباری برجو سلا جو اسی طیارے پر  سفر کررہا تھا ،کو یہ خط رکھنے کے الزام میں  پکڑ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ  اس نے مبینہ طورپر اس پرواز کی ایک کیبن کرو کے ساتھ اپنی  یک طرفہ محبت اور اس سے رشتے خراب ہونے کی وجہ سے اسے پھنسانے کی نیت سے یہ خط لکھا تھا۔ اس نے انگریزی میں لکھے خط کا گوگل کی مدد سے اردو میں ترجمہ بھی کیا تھا ۔ اس نے طیارے میں ہائی جیکر اور دھماکہ خیز اشیا ہونے کی وارننگ دیتے ہوئے اسے پاکستان مقبوضہ کشمیر لے جانے کی دھمکی  دی تھی۔ شک کی بنیاد پر اسے پکڑ لیا گیا اور اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ اسے اینٹی ہائجیکنگ قانون کے تحت پکڑا گیا ہے جس میں اسے عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

 اس نے مبینہ طورپر اس پرواز کی ایک کیبن کرو کے ساتھ اپنی  یک طرفہ محبت اور اس سے رشتے خراب ہونے کی وجہ سے اسے پھنسانے کی نیت سے یہ خط لکھا تھا۔

این آئی اے کی ٹیم کو احمدآباد پولیس کی کرائم برانچ،جس نے کل یہاں طیارے کی جانچ اور برجو کو پکڑنے کی مہم کی قیادت کی تھی، متعلقہ معلومات دے گی۔ برجو کو پہلے ہی پولیس حراست میں ممبئی لے جایا گیا ہے جہاں اس کے گھر کی جانچ بھی کی گئی ہے۔


Share: